عوام کے جان ومال کے تحفظ میں غفلت برداشت نہیں کرینگے‘ گورنر

25 جولائی ، 2024

ژوب (خ ن) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے ضلعی انتظامیہ کے آفیسران نے ملاقات کی کمشنر ژوب طارق الرحمن بلوچ نے امن و امان کی صورتحال، اٹھائے گئے اقدامات اور انتظامی امورپر بریفنگ دی اس موقع پر صوبائی وزراء میر عاصم کرد گیلو ، نور محمد دومڑ، ڈپٹی کمشنر ژوب محبوب احمد اچکزئی، ایکٹینگ ڈی پی او اختر اچکزئی بھی موجودتھے گورنرنے ژوب اور اس سے متصل اضلاع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، اٹھانے گئے اقدامات اور بارڈر سے متعلق سیکورٹی کے انتظامات پر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے کہا کہ حفاظتی انتظامات خاص طور عوام کے جان ومال کے تحفظ پر کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائے گی گورنر نے ہدایت کی کہ آپ ایک دوسرے کے ساتھ مربوط روابط بڑھائیں اور دن رات پوری طرح چوکس رہیں ژوب اور شیرانی اضلاع میں عوام کو ان کی دہلیز پر صحت، تعلیم، صاف پانی اور دیگر سہولیات پہنچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں انہوں نے تمام محکموں کے افسران اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ دفاتر میں اپنی حاضریاں یقینی بنائیں اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنے فرائض سرانجام دیں۔دریں اثناءگورنر جعفرخان مندوخیل نے ڈسٹرکٹ چیئرمین ژوبحاجی محمدخان کبزئی کی قیادت میںژوب کے بلدیاتی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی بلدیاتی نمائندوں کی حیثیت سے آپ ایک مقدس امانت رکھتے ہیںآپ کا قومی فریضہ ہے کہ آپ اپنے اپنے علاقوں کے عوام کی خدمت، بااختیار بنانا اور ترقی کرنا ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ ہمارے معاشرے کے بے آواز لوگوں کی آوازیں سنیں اور ان کی بنیادی ضروریات کی وکالت کریںگورنر جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں عام لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کا وقت آگیاہے۔