اوپن مارکیٹ میںڈالر25پیسے سستا

25 جولائی ، 2024

کراچی (نمائندہ جنگ) انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسےتک مہنگا اور اوپن مارکیٹ میں 25پیسے تک سستا ہو گیا، یورو کی قیمت میں28پیسے کی کمی،پاؤنڈ کی قیمت بھی27پیسے تک گھٹ گئی،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں 10 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 278.30 روپے سے بڑھ کر 278.40 روپے اور قیمت فروخت 278.45 روپے سے بڑھ کر 278.55 روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 278.50 روپے پر برقرار رہی ۔