ایلون مسک کی ٹرمپ کی صدارتی مہم کیلئے عطیہ دینے کی تردید

25 جولائی ، 2024

واشنگٹن (اے ایف پی) ایلون مسک نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ وہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم کیلئے قائم فنڈ کو ماہانہ 16 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد( 45 ملین ڈالر) عطیہ کر رہے ہیں۔ایکس پر ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے اس رپورٹ کومضحکہ خیز کہا کہ وہ ایک نام نہاد سیاسی سپر پی اے سی کو فنڈز فراہم کر رہے ہیں، سپر پی اے سی خاص طور پر بنائے گئے گروپ ہیں جو سیاسی امیدواروں اور اسباب پر لامحدود رقم خرچ کر سکتے ہیں۔میں امریکہ پی اے سی کو کچھ عطیات دے رہا ہوں، لیکن بہت کم سطح پر اور پی اے سی کی کلیدی اقدار میرٹ کریسی اور انفرادی آزادی کی حمایت کر تی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مکمل طور پر نہیں،لیکن زیادہ تر ریپبلکن میرٹ اور آزادی کے ساتھ ہیں۔ایلون مسک کا بیان نائب صدر کملا ہیرس کے جو بائیڈن کی دستبرداری کےبعد صدارتی انتخابات کے لیے جمہوری مہم کو دوبارہ متحرک کیے جانے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔