موت کی خبریں جھوٹی ہیں جوبائیڈن منظرعام پر آگئے

25 جولائی ، 2024

کراچی(نیوزڈیسک)کورونا میں مبتلا امریکی صدر جوبائیڈن صحتیابی کے بعد منظر عام پر آگئے اور حکومتی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر81سالہ جوبائیڈن وائٹ ہاؤس پہنچ گئے جس سے ان کے انتقال کرجانے کی افواہیں دم توڑ گئیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی غیر حاضری پر where is joe ٹاپ ٹرینڈ رہا تھا۔ڈیموکریٹس کے حامیوں کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی یہ غیر حاضری کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کی وجہ سے تھی اور جیسے یہ ٹیسٹ منفی آیا۔