سعودی ملٹری انڈسٹریز کےلاک ہیڈ مارٹن اورایئر بس کے ساتھ دو نئے معاہدے

25 جولائی ، 2024

ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب کی ملٹری انڈسٹریز کمپنی’سامی‘ نے اپنے اسٹریٹجک پارٹنرز لاک ہیڈ مارٹن اور ایئربس ہیلی کاپٹرز کے ساتھ دو نئے معاہدوں پر دستخط کیے جس کا مقصد C-130 ہرکولیس کی دیکھ بھال، مرمت اور اوور ہال دیکھ بھال’ایم آر او‘ کے شعبے میں گروپ کی منظور شدہ صلاحیتوں کے دائرہ کار کو بڑھانا ہے۔ پہلے معاہدے کے تحت سعودی عرب کی ’سامی ایوی ایشن انڈسٹری‘ کے ذریعے 14 ممالک کے ایک خصوصی گروپ میں شمولیت ہے جو لاک ہیڈ مارٹن سے C-130 ہرکولیس طیارے کی دیکھ بھال، مرمت اور اوور ہال کے لیے مجاز سروس سینٹرز کا مالک ہے۔سعودی ملٹری انڈسٹریز کمپنی’سامی‘ میں ایوی ایشن اور اسپیس سیکٹر کے ایگزیکٹو نائب صدر انجینیر عبدالسلام الغامدی نے کہاکہ "یہ قدم خاص اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اس سے C-130 ہرکولیس طیاروں کے بیڑے کو تقویت ملے گی۔