ایگرو بیسڈ انڈسٹریز کے مسائل کاحل وقت کی اہم ضرورت:شیخ عاصم سعید

25 جولائی ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی شعبہ ایگریکلچر انجینئرنگ کے وفد نے چیمبر آف کامرس ملتان میں بی۔ ایس۔سی ایگرو انڈسٹریل انجینئرنگ ٹیکنالوجی پروگرام کے انڈسٹریل بورڈبارے اجلاس میں شرکت کی، وفد کی سربراہی پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید اور ڈاکٹر عالمگیر اختر خان نے کی۔اس موقع پر شیخ محمد عاصم سعید وائس پریزیڈنٹ ملتان چیمبر آف کامرس کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں موجودہ حالات میں ایگرو بیسڈ انڈسٹریز کے مسائل کاحل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ڈاکٹر عالمگیر اختر خان نے کہا کہ ملک میں تربیت یافتہ اور پروفیشنلز کی ایگرو بیسڈ انڈسٹری میں سخت ضرورت ہے۔انہوں نے انڈسٹری کے مالکان کو سٹوڈنٹس کی انٹرنشپ پروگرام بارے بھی آگاہ کیا۔