ڈاکوئوں کی فائرنگ سے2افراد زخمی

25 جولائی ، 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر ) ڈاکوئوں کی فائرنگ سے2افراد زخمی ، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے محمد عثمان موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ ای بلاک کے قریب2 نامعلوم ڈاکوئوں نے نہ رکنے پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا،جبکہ تھانہ نیوملتان کے علاقے محمد اسلم کوموٹرسائیکل سوار3 ملزمان نے نہ رکنے پر فائرنگ کرکےزخمی کر دیا۔