سوئی گیس ٹاسک فورس کی ملتان، دنیاپور، میلسی میں کارروائی ، متعددکنکشن منقطع

25 جولائی ، 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی ٹیموں نے میلسی، ٹبہ سلطان پور اور دنیا پور میں کارروائی کی، اس دوران ایک گھریلو کنکشن نجی کالج میں استعمال کرتے ہوئے منقطع کردیا گیا جبکہ دیگر 5میٹر بھی منقطع کر دیئے گئے، ملتان میں 3 میٹر منقطع کئے گئے، ملتان میں ایک صارف کا میٹر سروس سے دور لگا ہوا پایا گیا، ایک صارف نان بلنگ پر تھا ، دنیاپور ، میلسی اور ٹبہ سلطان پور میں ایک صارف کا میٹر کمرشل پر منقطع کیا گیا جبکہ 4 صارفین کے میٹر کاؤنٹر ٹیمپر ہونے کی وجہ سے منقطع کئے گئے ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں 8 صارفین کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں ،اس دوران 16000 روپے کی ریکوری بھی کروائی گئی۔