غزہ، اسرائیلی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا، بمباری میں مزید 55 شہید

25 جولائی ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خونریز کارروائیاں بدستور جاری ، خان یونس میں زمینی آپریشن کیساتھ ساتھ فضائی حملے،صرف خان یونس سے ڈیڑھ لاکھ افراد کا دوبارہ انخلا ، مختلف حملوں میں مزید 55فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے، جنوبی غزہ سمیت مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کو القسام اور القدس بریگیڈز کی شدید مزاحمت کا سامنا۔