امریکی پارلیمنٹ کے باہر نیتن یاہو کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

25 جولائی ، 2024

واشنگٹن (اے ایف پی) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف ہزاروں مظاہرین نے کیپٹل ہل کی جانب ریلی نکالی، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، پولیس کا احتجاجی مظاہرین کو روکنے کیلئے مرچوں کے اسپرے کا استعمال، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کی جائے اور نیتن یاہو کو گرفتار کیا جائے، یہ احتجاج ایسے موقع پر ہوا جب اسرائیلی وزیراعظم امریکی کانگریس سے خطاب کی تیاری کررہے تھے۔