روس:گاڑی میں دھماکا، ملٹری ایجنسی کا افسر اور اہلیہ زخمی،دھماکے کا ملزم ترکیہ میں گرفتار

25 جولائی ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) روس کے دارالحکومت ماسکو میں گاڑی میں دھماکے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں روسی ملٹری ایجنسی کا افسر اور ان کی اہلیہ شامل ہیں۔روسی وزارت داخلہ کے مطابق دھماکا گاڑی میں نصب بارودی ڈیوائس سے ہوا، واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، دھماکے میں ملوث مشتبہ شخص ترکیہ فرار ہوگیا۔