اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی آفیشل ویب سائٹ سے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر اور ان کے خاندان کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، اس کیخلاف بند باندھنا ہوگا، پاکستان کے مفادات کو بچانے کرنے کیلئے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، مخصوص ٹولے نے 9 مئی کو ملک کی جڑیں ہلانے کی کوشش کی اور ملکی اداروں پر حملے کیے، 9مئی کو غدر مچانے والا ٹولہ آج نئے ہتھکنڈوں سے وارداتیں کر رہا ہے، ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر پر افسوس ہے، یہ پاکستان کیخلاف ایک منظم سازش ہے،بدقسمتی سےتحریک طالبان پاکستان افغانستان کی سر زمین پاکستان کیخلاف دہشت گردی میں استعمال کر رہی ہے،ہم اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے پوری طرح تیار ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ معاملات امن اور مذاکرات سے طے ہوجائیں،خطے میں امن سے ہی ترقی و خوشحالی آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی کابینہ نے 126ممالک کیلئے ویزہ فری سروس، خصوصی عدالتیں اور بینکنگ کورٹس نوٹیفائی کرنے کی منظوری دیدی۔
کراچی مسک سے سندر پچائی، دنیا میں 10 سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے سی ای او، 65کھرب سے زائد کیساتھ ایلون مسک...
اسلام آباد وفاقی کابینہ کی جانب سے رائٹ سائزنگ فیز ٹو کی منظوری کے بعد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 4ماتحت...
اسلام آبادوزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی اور پارٹی رہنماؤں کا...
اسلام آباد حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور آج جمعرات کو دن ساڑھے گیارہ بجے کانسٹی ٹیوشن روم پارلیمنٹ...
کراچی غزہ کی پٹی میں 467 دنوں سے جاری لڑائی کے خاتمے کے لیے یرغمالیوں کے تبادلے اور امداد میں اضافے سمیت جنگ...
اسلام آبادحکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کیہے، وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی...
اسلا م آباد نیپرا نے کے الیکٹرک کی کارکردگی پرسخت تنقید کرتے ہوئے ادارے سے کراچی میں بجلی کے بحران پر سخت...
اسلام آباد حساس ڈیٹا اور سائبر حملوں سے بچانےکے نیٹ ورکس متاثر ہونےکے خطرات پیداہوگئے-نجی کمپنی پالو الٹو...