تحریک انصاف پر پابندی کیلئے کافی مواد موجود ہے، وزیرقانون

25 جولائی ، 2024

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر قانون اعظم سینیٹراعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے وفاقی حکومت کے پاس کافی مواد موجود ہے، پابندی سے متعلق وفاقی حکومت سنجیدگی سے سوچ رہی ہے، سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے سے پہلے سیاسی اور قانونی پہلووں کو دیکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قانون کے اجلاس مبں کبا ۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کے تقرری پر بحث کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ میں عام مقدمات کی سماعت متاثر ہو رہی ہے۔ سپریم کورٹ سیاسی کیسز میں بہت مصروف ہوگئی ہے۔سینیٹر حامد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے خود اور بار نے بھی ہمیشہ ایڈہاک تقرریوں کی مخالفت کی اس پر سینیٹر ضمیر نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ پر کام کے دبائو کی وجہ سے ججز کی تعداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔