غزہ پر کس طرح کی حکومت ؟ امریکا ، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے خفیہ اجلاس کا انکشاف

25 جولائی ، 2024

کراچی (رفیق مانگٹ) غزہ جنگ پر امریکہ، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان خفیہ اجلاس کا انکشاف ہوا ہے۔جنگ کے خاتمے کے بعد کس طرح کی حکومت ہوگی؟ ممکنہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوسری طرف اسرائیل اور یواے ای کی حمایت سے غزہ کے اسپتال میں اسٹار لنک سروس فعال ہوگئی۔ اس کا اعلان ایلون مسک نے اسرائیلی حکومت سے اجازت ملنے کے پانچ ماہ بعد کیا۔ فاکس نیوز نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک خفیہ میٹنگ ہوئی ہے جس میں ممکنہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے کہ غزہ جنگ کے خاتمے کے بعد کس طرح حکومت کی جائے گی۔ اس خفیہ اجلاس کا انکشاف سب سے پہلے امریکی نیوز سائیٹ Axios نے کیا تھا۔ابوظہبی اجلاس کی میزبانی یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید نے کی۔