ڈالر تباہ ، امریکا دیوالیہ ہورہا ہے ، ایلون مسک کی وارننگ

25 جولائی ، 2024

کراچی ( رفیق مانگٹ) امریکی جریدے ’’ فوربز‘‘ کے مطابق ٹیسلا کے ارب پتی ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ امریکی ڈالر ’’تباہی‘‘ کی طرف بڑھ رہا ہے اور97498کھرب84ارب روپے(0 35 کھرب ڈالر) ( 35 ٹریلین ڈالر) کے قرضوں کا بڑھتا ہوا انبارامریکہ کو ’’دیوالیہ‘‘ کر سکتا ہے،وزیرخزانہ جینٹ ییلن کی جانب سے امریکی ڈالر کے مستقبل کے بارے میں اپنے خدشات کو تسلیم کرنے کے بعد، مسک نےامریکا کے دیوالیہ کی وارننگ جاری کی ۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ امریکی ڈالر زمبابوے کے ڈالر میں تبدیل ہو رہا ہے ، جس کی تیزی سے قدر میں کمی دیکھنے میں آئی۔2009 میں زمبابوےکا مرکزی بینک 100 ٹریلین ڈالر کے نوٹ جاری کر رہا تھا جس میں ایک روٹی کی قیمت 300 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔مسک کہتے ہیں،ہم ڈالر کی قیمت کی تباہی کے ساتھ کہاں ہیں، آپ پوچھ سکتے ہیں؟ امریکی ڈالر پر ایلون مسک نے ایک کہانی کو ری ٹویٹ کیا جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت اپنے تقریباً 35 ٹریلین ڈالر کے قرض کے سود کی ادائیگی کے لیے جمع کیے گئے تمام ذاتی انکم ٹیکس کا 76 فیصد مختص کر رہی ہے۔