نیویارک (ایجنسیاں)آئی ایم ایف حکام نے خبردارکیاہے کہ ٹیکس وصولیاں تسلی بخش نہ ہوئیں تو پاکستان کو منی بجٹ لانا ہوگا‘پاکستان کو ہر صورت تمام شرائط پوری کرنا ہوگی ‘حکومت پاکستان کو کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا جس سے بجٹ اہداف متاثر ہوں ‘ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں سے اقتصادی مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔ذرائع آئی ایم ایف نے حکومت کی تبدیلی کی قیاس آرائیوں پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سیاسی معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں کرتا‘پاکستان کوسیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنے طور پر اقدامات کرنا ہوں گے۔آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق پاکستان کے لئے نیاقرض پروگرام آخری ہونے پر تبصرہ نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ اس کا دارو مدار نئے قرض پروگرام کی کامیابیوں پر ہوگا‘ آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق زرعی ٹیکس کا ہدف صوبوں اور وفاق کے درمیان تعاون پر انحصار رکھتا ہے‘زرعی ٹیکس کا قانون بننے پر لاگو ہونے کا امکان ہے‘پی آئی اے اور بجلی کمپنیوں کی نجکاری سے متعلق فیصلے نئے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کرنے ہوں گے ۔
ملتان یونیسف کے پاکستان میں تعینات ڈپٹی کنٹری ریپریزینٹیٹو سکاوٹ ولرے کی قیادت میں ایک وفد نے ایڈیشنل چیف...
اسلام آباد وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل فاروق ایچ نائیک نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کی...
لاہورسابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سابق وفاقی وزیر اعجازالحق نےگورنر پنجاب سردار...
کراچی جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا علی امین گنڈا پور کی تقریر کے باعث...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں جلسے جلوسوں سے متعلق نئے قانون کے معاملے پرایوان بالا میں حکومت اور اپوزیشن...
ملتان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیراہتمام مختلف محکموں کے لئے امتحانات کا انعقاد، صوبہ بھرمیں 16انتظامی...
بہاول پور ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے سیکرٹری وزارت داخلہ حکومت پاکستان کوجاری کردہ مراسلے میں...
بیروت شام میں ایران کے زیر استعمال فوجی اڈے پر اسرائیل کے فضائی حملے میں 18افراد جاں بحق اور 37زخمی ہوگئے ، وسطی...