پی ڈبلیوڈی کے صوبائی نوعیت کے ترقیاتی پراجیکٹس صوبوں کو دینے کا فیصلہ

25 جولائی ، 2024

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈبلیو ڈی کے جاری وہ ترقیاتی منصوبے جو صو بائی نوعیت کے ہیںانہیں تکمیل کیلئے متعلقہ صو بائی محکموں کے سپرد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ وزیر اعظم نے وزارت ہائوسنگ و تعمیرات اور وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کو یہ ٹاسک ایک ہفتے میں مکمل کرنے کا ہدف دیا ہے۔ وفاقی نوعیت کے 78 جا ری تر قیاتی پراجیکٹس کو مکمل کرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں یا اداروں کے حوالے کرنے کی منظوری دی گئی ۔ اس پراسیس کو بھی ایک ہفتے میں مکمل کرنے کا ہدف دیاگیا ہے اور اس کیلئے وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی سر بر اہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ سیکر ٹری منصوبہ بندی و ترقیات ‘ سیکر ٹری ہا ئوسنگ و تعمیرات اور سیکر ٹری پاور ڈویژن اس کمیٹی کے ممبرز ہوں گے۔