PTIجلسے کا اجازت نامہ واپس لینے کا چیف کمشنر کاحکم کالعدم قرار

25 جولائی ، 2024

اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کا اجازت نامہ واپس لینے کا چیف کمشنر کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔عدالت نے قرار دیا ہے کہ پی ٹی آئی جلسہ این او سی کی درخواست اسلام آباد انتظامیہ کے سامنے زیر التواء تصور ہو گی ، انتظامیہ قانون کے مطابق اور وجوہات کے ساتھ درخواست پر فیصلہ کرے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے پانچ صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے 5 جولائی کا چیف کمشنر کا این او سی واپس لینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔