انتخابی ٹریبونلز دسمبر تک اقتدار دلوادینگے ، PTI مفروضے پر زندہ

25 جولائی ، 2024

اسلام آباد (محمد صالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار) تحریک انصاف اس مفروضے پر زندہ ہے کہ انتخابی ٹریبونلز اسے سال رواں کے اختتام (دسمبر) تک اقتدار دلوادیں گے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو خلاف قانون قرار دینے کا فیصلہ اٹل ، اقتدار کی تبدیلی دور کی بات ہے قومی اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیا جائے گا۔ بلاول کی اگست کے وسط میں و طن واپسی متوقع ہے جبکہ عمران نیازی اکتوبر کا مہینہ ختم ہونے سے پہلے قید و بند سے نجات حاصل کرلےگا اس بارے میں واضح اشارہ بدھ کی شب تحریک انصاف حکومت کے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دیا ہے وہ عمران کی عدم موجودگی میں وزارت عظمی کے تحریک کی جانب سے امیدواروں میں شامل ہیں۔