اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ الیکشن اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے کے معاملہ کی سماعت ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کی۔عوامی نیشنل پارٹی ، موو ان پاکستان ، پیپلز مسلم لیگ پاکستان، پاکستان عوامی راج، عوامی جمہوری پارٹی پاکستان ، حق دو تحریک بلوچستان ، پاکستان پیپلز لیگ نے اتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہیں کرائی۔اے این پی کے میاں افتخار اور حسین شاہ سے کافی بار رابطہ کیا گیا لیکن جماعت عمل درآمد میں ناکام رہی،مووان پاکستان سے ان کے نمبرز پر رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہیں ہوسکا ۔ پیپلز مسلم لیگ نے کہا کہ انہوں نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا، اس لیے اخراجات نہیں ہوئے۔حق دو تحریک بلوچستان نے کہا کہ انہوں نے 28 جون کو تفصیلات بھیج دیں لیکن وہ موصول نہیں ہوئیں۔حکام نے بتایا کہ انتخابات میں تو پارٹیوں نے اشتہار دیا کہ جس امیدوار نے ٹکٹ لینی ہے وہ درخواست کرے۔
اسلام آباد قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت،ریڈ زون، پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر...
اسلام آباد وفاقی وزیر برائے بجلی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ چھتوں پر لگے سولر پینلز سے گرڈ کو...
اسلام آباد پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس گروپ کے گریڈ 17تا 22کے9افسران رواں سال 2025ء میں60 سال عمر پوری ہونے پرسروس...
اسلام آ باد ہیلتھ سروسز اکیڈمی پریئر لرننگ ریکگنیشن پروگرام کے تحت ایک منفرد ہیلتھ کیئر ورک فورس ایکسپورٹ...
راولپنڈی سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 459 سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشن...
شکر گڑھ وفاقی وزیر احسن اقبال نےموضع پھلواڑی میں جعفر ایکسپریس آپریشن میں شہید اکمل کے گھر میڈیا سے بات...
اسلام آباد جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردار...
اسلام آباد وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان 1446ھ مطابق 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا،6لاکھ 5ہزار...