لندن( نیوز ڈیسک) برطانوی ہاؤس آف لارڈز لندن میں’’ پاکستان میں جمہورت کو درپیش خطرات‘‘ پر مباحثہ ہوا۔ مباحثے میں متعدد برطانوی ممبران پارلیمنٹ بھی شریک ہوئے۔مباحثے میں زلفی بخاری، مہربانو قریشی، سابق برطانوی وزیرداخلہ پریتی پٹیل نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہا ہم پاکستان کے دشمن نہیں دوست ہیں، پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔ لارڈ حنان نے کہا پاکستان میں جمہوریت اور قانون کی بالادستی دیکھنا چاہتا ہوں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش میں ہونے والے حالیہ انتخابات شفاف نہیں تھے۔ لارڈ حنان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا دیرینہ دوست اور ساتھی ہے، ممبر پارلیمنٹ ایوب خان نے کہا ہم پاکستان میں منتخب نمائندوں کی حکومت دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان ہمارے دل کے قریب ہے وہاں جمہوریت کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ مہر بانو قریشی نے کہا کہ انتخابات کا غیر جانبدارانہ آڈٹ ہونا انتہائی ضروری ہے، ہماری پارٹی کا انتخابی نشان چھین لیا گیا، ہمیں آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے پر مجبور کیا گیا۔زلفی بخاری نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی عدالتوں سے امید ہے، فوج اور منتخب حکومت کے مابین اچھے تعلقات پاکستان کیلئے بہتر ہیں۔ لارڈطارق محمود اور سرور باری کے علاوہ متعدد برطانوی ممبران پارلیمنٹ بھی مباحثہ میں شریک ہوئے۔لارڈز اور برطانوی میڈیا سے منسلک صحافی بھی موجود تھے۔ مباحثہ لارڈ حنان اور ایم پی ناز شاہ کی دعوت پر ہوا۔
لندن ایران کے اسرائیل پر تازہ میزائل حملوں نے مشرقِ وسطیٰ میں ایک بار پھر ایک بڑی جنگ کے آغاز کے خدشات کو جنم...
اسٹینفورڈ نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جنس یا صنفی شناخت کو تبدیل کرنے سے ایل جی پی ٹی افراد کو شدید ذہنی صحت کے...
لندن پولیس نے گزشتہ روز گلوسسٹر شائر میں ٹیوکسبری کے علاقے Withyridge گارڈنز میں ایک خالی گھر پر چھاپہ مارکر وہاں...
نیویارک امریکہ میں ڈیموکریٹس کے نائب صدارتی امیدوار ٹم والز کے پاس ذاتی مکان نہ انوسٹمنٹ ، منی سوٹا کے گورنر...
لوٹن کنزرویٹو پارٹی نے برمنگھم میں سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ لوٹن کونسل کے سابق ڈپٹی لیڈر اور کونسلر...
اوسلو راجہ ناصر عثمان کیانی نےاسپین مالاگا سے آئے مہمان محمد علی بوبی چوہدری اور چوہدری پرویز کے اعزاز میں...
برسلز وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میٹسولا سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے...
برمنگھم برطانیہ کی کاروباری و ترقی پسند شخصیت ناصر اعوان نے کہا ہے کہ دورحاضر میں تصورات اور نظریات تیزی سے...