لندن(پی اے ) سال کی پہلی ششماہی کے دوران ہیتھرو ایئرپورٹ سے39.8ملین کی ریکارڈ تعداد میں مسافروں نےسفر کیا ،مسافروں کی یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.3ملین زیادہ ہے، 2019 کی پہلی ششماہی کے دوران 38.8مسافروں نے ہیتھرو ایئرپورٹ کا ٹرمینل استعمال کیاتھا ،اگرچہ ہیتھروں ایئر پورٹ کی آمدنی میں 2.9فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی لیکن اس نے گزشتہ سال ہونے والے 139ملین پونڈ نقصان کے مقابلے میں 178ملین پونڈ منافع کمایا۔ ہیتھرو کے چیف ایگزیکٹو کا کہناہے کہ ریکارڈ نمبر میں مسافروں کے باوجود انھیں بہترین سروس کی فراہمی کوئی آسان کام نہیں ہے اور یہ سب کچھ ہمارے محنتی اور کام کی لگن رکھنے والے ساتھیوں کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ،کم وبیش 40ملین مسافروں کے علاوہ ہیتھرو ایئرپورٹ نے اس ششماہی کے دوران 765ٹن کارگو بھی اپنی منزل پر پہنچا کر برطانوی صنعتوں میں تیار کردہ عالمی منڈیوں تک پہنچایا ،انھوں نے کہا کہ ہم پورے برطانیہ کی اقتصادی فائدے کیلئے کام کررہے ہیں لیکن اس کے لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ پالیسی سازی میں عالمی سطح پر پائیدار ترقی اور مقابلے کے ماحول کو مد نظر رکھ کر ترجیحی اقدام کئے جانے چاہئیں ۔انھوں نے کہا کہ نئی حکومت کی جانب پورے ملک میں ترقی میں ہیتھرو کے کردار کے اعتراف سے ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور ہم اپنا عالمی معیار اور ساکھ برقرار رکھنے کیلئے متعلقہ وزرا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے متمنی ہیں۔
لندن ایران کے اسرائیل پر تازہ میزائل حملوں نے مشرقِ وسطیٰ میں ایک بار پھر ایک بڑی جنگ کے آغاز کے خدشات کو جنم...
اسٹینفورڈ نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جنس یا صنفی شناخت کو تبدیل کرنے سے ایل جی پی ٹی افراد کو شدید ذہنی صحت کے...
لندن پولیس نے گزشتہ روز گلوسسٹر شائر میں ٹیوکسبری کے علاقے Withyridge گارڈنز میں ایک خالی گھر پر چھاپہ مارکر وہاں...
نیویارک امریکہ میں ڈیموکریٹس کے نائب صدارتی امیدوار ٹم والز کے پاس ذاتی مکان نہ انوسٹمنٹ ، منی سوٹا کے گورنر...
لوٹن کنزرویٹو پارٹی نے برمنگھم میں سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ لوٹن کونسل کے سابق ڈپٹی لیڈر اور کونسلر...
اوسلو راجہ ناصر عثمان کیانی نےاسپین مالاگا سے آئے مہمان محمد علی بوبی چوہدری اور چوہدری پرویز کے اعزاز میں...
برسلز وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میٹسولا سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے...
برمنگھم برطانیہ کی کاروباری و ترقی پسند شخصیت ناصر اعوان نے کہا ہے کہ دورحاضر میں تصورات اور نظریات تیزی سے...