یوکرین جنگ پر موقف،ہنگری یورپی یونین اجلاس سے دستبردار

25 جولائی ، 2024

بڈاپسٹ(نیوز ڈیسک) ہنگری نے یوکرین کے موقف پر یورپی یونین کے اجلاس سے دستبرداری اختیار کرلی۔ یورپی یونین نے اجلاس سے دستبرداری کے بعد ہنگری سے یوکرین کی جنگ پر اپنے موقف پر وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کے اگلے اجلاس کی میزبانی کا حق چھین لیا ہے۔ ہنگری نے یورپی یونین کی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے چند ہفتوں بعد یہ فیصلہ کیا ہے، جس میں وہ عام طور پر اس تقریب کی میزبانی کرتا ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ ہنگری کے اقدامات کے نتائج برآمد ہونے چاہئیں اور ہمیں ایک سگنل بھیجنا ہوگا، چاہے یہ علامتی اشارہ ہی کیوں نہ ہو۔ ہنگری نے اس اقدام کو مکمل طور پر بچگانہ قرار دیا ہے۔ ہر چھ ماہ بعد کونسل کی ہر نئی صدارت کے تحت، یورپی یونین کے خارجہ اور دفاع کے وزرا غیر رسمی اجلاس منعقد کرتے ہیں تاکہ بلاک کو درپیش سب سے بڑے عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ اگلے اجلاس 28اور 30اگست کو ہوں گے اور بڈاپیسٹ میں منعقد ہونے تھے، لیکن پیر کو بوریل نے اعلان کیا کہ وہ اس کے بجائے برسلز میں ہوں گے۔