لندن (نیوز ڈیسک) سنگاپور کو دنیا میں سیاحوں کے لیے سب سے محفوظ شہر قرار دیا گیا ہے۔ فوربز ایڈوائزر کی ایک نئی تحقیق میں جرائم، طبی سہولیات کے معیار، قدرتی آفات کے خطرات اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھ کر شہروں کو 0سے 100اسکور دیئے گئے۔سب سے زیادہ خطرناک شہر کو 100جبکہ محفوظ ترین شہر کو 0اسکور ملا۔ 60شہروں کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد سنگاپور کو 0اسکور دیا گیا جہاں قدرتی آفات کا خطرہ سب سے کم ہے جبکہ وہاں صحت، جرائم اور دیگر خطرات کا سامنا بھی نہیں ہوتا۔ سنگاپور کے بعد ٹوکیو اور ٹورنٹو بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر سیاحوں کے لیے محفوظ ترین شہر قرار دیئے گئے۔ سڈنی (آسٹریلیا)، زیورخ (سوئٹزر لینڈ)، کوپن ہیگن (ڈنمارک)، سیئول (جنوبی کوریا)، اوساکا (جاپان) اور میلبرن اس فہرست میں بالترتیب 4سے 10ویں نمبر پر رہے۔ دنیا کے جس واحد شہر نے 100اسکور حاصل کیا وہ وینزویلا کا دارالحکومت کاراکاس ہے جسے سیاحوں کے لیے دنیا میں سب سے خطرناک شہر قرار دیا گیا۔ حیران کن طور پر اس تحقیق میں کراچی کو سیاحوں کے لیے دوسرا خطرناک ترین شہر قرار دیا گیا جہاں ذاتی سیکورٹی کو سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ میانمار کا شہر Yangon تیسرے نمبر پر رہا جبکہ نائیجریا کا شہر لاگوس چوتھے، فلپائنی دارالحکومت منیلا 5 ویں اور بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا چھٹے نمبر پر رہا۔
لندن ایران کے اسرائیل پر تازہ میزائل حملوں نے مشرقِ وسطیٰ میں ایک بار پھر ایک بڑی جنگ کے آغاز کے خدشات کو جنم...
اسٹینفورڈ نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جنس یا صنفی شناخت کو تبدیل کرنے سے ایل جی پی ٹی افراد کو شدید ذہنی صحت کے...
لندن پولیس نے گزشتہ روز گلوسسٹر شائر میں ٹیوکسبری کے علاقے Withyridge گارڈنز میں ایک خالی گھر پر چھاپہ مارکر وہاں...
نیویارک امریکہ میں ڈیموکریٹس کے نائب صدارتی امیدوار ٹم والز کے پاس ذاتی مکان نہ انوسٹمنٹ ، منی سوٹا کے گورنر...
لوٹن کنزرویٹو پارٹی نے برمنگھم میں سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ لوٹن کونسل کے سابق ڈپٹی لیڈر اور کونسلر...
اوسلو راجہ ناصر عثمان کیانی نےاسپین مالاگا سے آئے مہمان محمد علی بوبی چوہدری اور چوہدری پرویز کے اعزاز میں...
برسلز وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میٹسولا سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے...
برمنگھم برطانیہ کی کاروباری و ترقی پسند شخصیت ناصر اعوان نے کہا ہے کہ دورحاضر میں تصورات اور نظریات تیزی سے...