ترکیہ نے الیکٹرک ٹرین بنانے کااعلان کردیا

25 جولائی ، 2024

انقرہ (نیوز ڈیسک) ترکیہ نے الیکٹرک کاریںبنانے کااعلان کردیا۔ تُرک وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عبدالقادر اوارل اولو نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل الیکٹرک ہائی اسپیڈ ٹر ین کے ڈیزائن کام آخری مرحلے میں ہے اور سروس2025 میں کام کرنا شروع کردے گی۔ نیشنل الیکٹرک ٹرین کی رفتار 176 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے ٹرین نہ صرف ترکیہ بلکہ دیگر ممالک میں بھی قابل استعمال ہو گی۔