نیوجرسی میں ٹرک کوحادثہ ،ڈرائیور ہلاک

25 جولائی ، 2024

نیویارک ( نیوز ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی میں مال بردار ٹرک گھر کی دیوار سے جا ٹکرایا ،جس کے بعد اس میں خوفناک دھماکے ہوئے اور آگ بھڑک اٹھی۔ ٹرک میں ہونے والا دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور قریب سے گزرنے والی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔اس دوران ٹرک کا ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔