’’فوڈ ایگ 2024‘‘ کیلئے پاکستان جا نے والی کمپنز کے اعزاز میں ظہرانہ

25 جولائی ، 2024

برسلز (حافظ انیب راشد) یورپین یونین، بلجیم اور لکسمبرگ میں سفیر پاکستان آمنہ بلوچ نے بلجین کی ان کمپنیز کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جو پاکستان کی دوسری فوڈ اور ایگری سیکٹر مصنوعات کی نمائش ’’فوڈ ایگ2024‘‘ میں شرکت کیلئے پاکستان جا رہی ہیں۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام منعقد ہونے والی یہ نمائش ایکسپو سینٹر کراچی میں 9سے11اگست کو منعقد ہوگی۔ اس دوران سفیر پاکستان نے شرکاء کو پاکستان کے زرعی شعبے میں موجود سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی شرکاء کو یقین دلایا گیا کہ پاکستان میں ان کے دورے کو کامیاب ترین بنانے کیلئے حکومت پاکستان اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہر طرح کی سہولیات بہم پہنچائے گی۔