امجد امین بوبی کے بیٹے اظہر امین کی دعوت ولیمہ کا انعقاد

25 جولائی ، 2024

لندن (نمائندہ جنگ) وٹفورڈ کمیونٹی کے چیئرمین سیاسی و سماجی رہنما امجد امین بوبی کے بیٹے اظہر امین کی شادی حنا ظہور سے بخیر وخوبی لندن رامفورڈ کے شادی ہال میں انجام پائی۔ تقریب ولیمہ میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر حسیب بن عزیز، لارڈ قربان حسین، فخر الزمان، ریاض بٹ،چوہدری شوکت علی، چوہدری لیاقت علی، نعیم عباس نقشبندی،صوفی محمد اکرم باہو، کونسلر سردار آصف، چوہدری محمد صدیق، چوہدری حکمداد، چوہدری شفقت اقبال، چوہدری محمد شعیب، چوہدری محمد شہپال، لائق علی خان، ظہر الدین، راجہ مجید خان، عبدالسلام اینی، راجہ رحمت خان، پاکستان کے ممتاز لوک گلوکار عطاء اللہ عیسی خیلوی و دیگر نے شرکت کی۔ مہمانوں نے امجد امین بوبی کو بیٹے کی شادی پر مبارکباد پیش کی اور تحائف دیئے۔