برسلز (نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر سب سے گرم ترین دن 21جولائی کو ریکارڈ کیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے یورپی یونین کی کلائمیٹ چینج سروس نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اوسط درجہ حرارت 17.09سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کے جولائی سے زیادہ ہے۔ کوپرنیکس کلائمنٹ چینج سروس نے بتایا کہ یومیہ اوسط درجہ حرارت کا 84سالہ ریکارڈ 21جولائی بروز اتوار کو ٹوٹا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی لگاتار 3جولائی سے 6 جولائی تک موسمیاتی تبدیلی کے باعث ریکارڈ درجہ حرارت دیکھا گیا تھا تاہم اس برس یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ماہرین موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2024ء کے ابتدا سے ہی لگتا ہے کہ یہ سال گرم ترین سال ہونے کے ساتھ 2023 کے ریکارڈ کو بھی توڑ دے گا۔واضح رہے کہ رواں برس گرم موسم نے امریکا سمیت برطانیہ اور دیگر ٹھنڈے ممالک کو جھلسا کر رکھ دیا ہے۔ ہیٹ ویو سے دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
لندن ایران کے اسرائیل پر تازہ میزائل حملوں نے مشرقِ وسطیٰ میں ایک بار پھر ایک بڑی جنگ کے آغاز کے خدشات کو جنم...
اسٹینفورڈ نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جنس یا صنفی شناخت کو تبدیل کرنے سے ایل جی پی ٹی افراد کو شدید ذہنی صحت کے...
لندن پولیس نے گزشتہ روز گلوسسٹر شائر میں ٹیوکسبری کے علاقے Withyridge گارڈنز میں ایک خالی گھر پر چھاپہ مارکر وہاں...
نیویارک امریکہ میں ڈیموکریٹس کے نائب صدارتی امیدوار ٹم والز کے پاس ذاتی مکان نہ انوسٹمنٹ ، منی سوٹا کے گورنر...
لوٹن کنزرویٹو پارٹی نے برمنگھم میں سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ لوٹن کونسل کے سابق ڈپٹی لیڈر اور کونسلر...
اوسلو راجہ ناصر عثمان کیانی نےاسپین مالاگا سے آئے مہمان محمد علی بوبی چوہدری اور چوہدری پرویز کے اعزاز میں...
برسلز وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میٹسولا سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے...
برمنگھم برطانیہ کی کاروباری و ترقی پسند شخصیت ناصر اعوان نے کہا ہے کہ دورحاضر میں تصورات اور نظریات تیزی سے...