اوسلو(ناصراکبر) ناروے کے ممتاز عالم دین امام و خطیب غوثیہ مسلم سوسائٹی اورالکرم فرینڈز انٹرنیشل یورپ کےسیکرٹری جنرل مفتی محمد زبیر تبسم نے کہا کہ ضیاء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری رحمۃ اللہ علیہ ملت کا درد رکھنےوالے انقلابی اور آفاقی شخص تھے، ان کےعرس کے موقع پر انہوں ان کے حوالے سے کہا کہ جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہریؒ آخری سانس تک مشن ضیاءالامت کے ساتھ وفا کرتے رہے، انہوں نے کہا کہ حضرت ضیاء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری نے زندگی کا ہر لمحہ خدمت دین میں گزارا، قرآن کریم کی تفسیر لکھی، سیرت النبی ﷺ پر کتابیں لکھیں ، ہزاروں علماء تیار کئے اور معاشرے کے اندر اخلاقی اور انقلابی روح کیلئے بنیادی کردار ادا کیا۔ آج پاکستان اور بیرون ملک ان کے قائم کردہ ادارے دین کی خدمت میں پیش پیش ہیں، ان کے یہ کارنامے سدا بہار ہیں، لوگ ان کے اداروں سے فیض پارہے ہیں، ان کے شاگردوں میں اس وقت ہزاروں طلباء دین کی روشنی دنیا بھر میں پھیلا رہے ہیں۔ ضیاء الامت کی ذات ایک انجمن تھی۔ آپؒ نے تنہا امت مسلمہ کے لیے وہ کام کیا جو بڑے بڑے ادارے نہ کر سکے، جب آپ نے دیکھا کہ مسلمانان پاکستان کی یہ حالت ہے کہ کالج سے پڑھ کر آنے والا عالم دین کو دیکھنا گوارا نہیں کرتا اور قال اللہ اور قال رسول پڑھنے والے کو آج کی نسل کا نوجوان ایک آنکھ نہیں بھاتا تو آپ نے ایک ایسا نصاب تعلیم دیا جس کو پڑھنے والا دونوں آنکھیں روشن کر کے نکلتا ہے ،اس نصاب تعلیم کو پڑھنے والا علم دین اور علم دنیا کے امتزاج کا ایسا حسین مظہر ہوتا ہے کہ اس کے قلب و نظر سے تعصب اور تنگ نظری کے سارے رجحانات ختم ہو جاتے ہیں۔ انہوں کہا کہ اللہ کریم حضرت ضیاء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہریؒ کے جانشین صاحبزادہ پیرمحمد نعیم الدین شاہ توانائی عطا فرمائے تا کہ وہ ضیاء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری کے کام میں مزید رنگ بھر سکیں۔
لندن ایران کے اسرائیل پر تازہ میزائل حملوں نے مشرقِ وسطیٰ میں ایک بار پھر ایک بڑی جنگ کے آغاز کے خدشات کو جنم...
اسٹینفورڈ نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جنس یا صنفی شناخت کو تبدیل کرنے سے ایل جی پی ٹی افراد کو شدید ذہنی صحت کے...
لندن پولیس نے گزشتہ روز گلوسسٹر شائر میں ٹیوکسبری کے علاقے Withyridge گارڈنز میں ایک خالی گھر پر چھاپہ مارکر وہاں...
نیویارک امریکہ میں ڈیموکریٹس کے نائب صدارتی امیدوار ٹم والز کے پاس ذاتی مکان نہ انوسٹمنٹ ، منی سوٹا کے گورنر...
لوٹن کنزرویٹو پارٹی نے برمنگھم میں سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ لوٹن کونسل کے سابق ڈپٹی لیڈر اور کونسلر...
اوسلو راجہ ناصر عثمان کیانی نےاسپین مالاگا سے آئے مہمان محمد علی بوبی چوہدری اور چوہدری پرویز کے اعزاز میں...
برسلز وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میٹسولا سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے...
برمنگھم برطانیہ کی کاروباری و ترقی پسند شخصیت ناصر اعوان نے کہا ہے کہ دورحاضر میں تصورات اور نظریات تیزی سے...