واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فلسطینی حامی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے باہر فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی حامیوں نے غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے خلاف خونخوار قاتل کے نعرے لگائے۔ عرب میڈیا کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کے باوجود، اسرائیلی وزیراعظم وائٹ ہاؤس میں صدر جو بائیڈن سے ملاقات اور کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹک سے تعلق رکھنے والے درجنوں قانون ساز نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہزاروں مظاہرین نے یو ایس کیپٹل کے گرد مارچ کی کال دے رکھی ہے تاکہ ایک بڑی انسانی ’’سرخ لکیر‘‘ بنائی جا سکے۔
لندن ایران کے اسرائیل پر تازہ میزائل حملوں نے مشرقِ وسطیٰ میں ایک بار پھر ایک بڑی جنگ کے آغاز کے خدشات کو جنم...
اسٹینفورڈ نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جنس یا صنفی شناخت کو تبدیل کرنے سے ایل جی پی ٹی افراد کو شدید ذہنی صحت کے...
لندن پولیس نے گزشتہ روز گلوسسٹر شائر میں ٹیوکسبری کے علاقے Withyridge گارڈنز میں ایک خالی گھر پر چھاپہ مارکر وہاں...
نیویارک امریکہ میں ڈیموکریٹس کے نائب صدارتی امیدوار ٹم والز کے پاس ذاتی مکان نہ انوسٹمنٹ ، منی سوٹا کے گورنر...
لوٹن کنزرویٹو پارٹی نے برمنگھم میں سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ لوٹن کونسل کے سابق ڈپٹی لیڈر اور کونسلر...
اوسلو راجہ ناصر عثمان کیانی نےاسپین مالاگا سے آئے مہمان محمد علی بوبی چوہدری اور چوہدری پرویز کے اعزاز میں...
برسلز وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میٹسولا سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے...
برمنگھم برطانیہ کی کاروباری و ترقی پسند شخصیت ناصر اعوان نے کہا ہے کہ دورحاضر میں تصورات اور نظریات تیزی سے...