انتظامیہ کے دعوئوں کے باوجود نجی ہائوسنگ سکیموں کے واجبات بڑھ گئے

25 جولائی ، 2024

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق راولپنڈی ضلع انتظامیہ کے دعووں کے باوجود نجی ہائوسنگ سکیموں سے واجب الاد کروڑوں روپے وصول کرنے کی بجائےمزید بڑھ گئے ہیں۔ ممبر ٹیکسز بورڈ آف ریونیو کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ راولپنڈی میں نجی ہائوسنگ سکیموں کے ذمہ 1491اعشاریہ78ملین روپے ہیں جس میں سے صرف 21فیصد 313اعشاریہ17ملین روپے کی وصولی ہوئی جبکہ ریونیو بورڈ کی ویریفکیشن کے مطابق وصولی130اعشاریہ39ملین روپے ہے۔اسی طرح رجسٹریوں پر سٹیمپ ڈیوٹی ،سی وی ٹی وغیرہ کی مد میں تقریبا299ملین روپے واجب الادا ہیں۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں پہلےپرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیوں سے1178اعشاریہ61ملین روپے وصول ہونے تھےجو کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئے ہیں۔ممبر ٹیکسز کی میٹنگ کے بعد سینئر ممبر آف بورڈ آف ریونیو کی زیر صدارت بھی اجلاس ہوا جس میں کہا گیاکہ حکومت کی مالی مشکلات کم کرنے کیلئے سرکاری وصولیوں کا ہدف پورا کیا جائے۔