اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹ فراہم کرنے میں ملوث 3 ملزمان رحمت اللہ، طارق جاوید، اور ابوبکر کو پشاور سے گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزمان بھاری رقوم کے عوض افغان شہریوں کو پاکستانی پاسپورٹس فراہم کرتے تھے ۔ دریں اثناء دیگر شہروں میں کارروائیوں کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث 6افراد سمیت 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے جعلی کمپنی کے نام پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث 2 انسانی سمگلرز عمر عاصم اور حارث خان کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان امگرا لمیٹڈ کے نام سے کنسلٹینسی فرم چلا رہے تھے۔گرفتار ملزمان نے جعلی ہیلتھ کئیر فرم ظاہر کر کے شہری کو برطانیہ ملازمت کا ویزا دیا۔
راولپنڈی شیرنی کو ڈنڈے مارنے کی ویڈیو بناکر وائرل کرنے والے ملزم کو محکمہ وائلڈ لائف نے گرفتار کرلیا،تھانہ...
راولپنڈی دربارِ عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا ہے کہ 10 مئی پر رب کریم کا شکر بجا...
راولپنڈی افغان فیملی کو غیر قانونی طور پر رہائش دینے والےگیسٹ ہاؤس کے مالک اور مینیجر کے خلاف مقدمہ درج...
سرائے عالمگیر موٹر سائیکل کار کے تصادم میں پولیس کانسٹیبل جاں بحق پولیس کانسٹیبل محمد شکیل موٹر سائیکل پر...
راولپنڈی اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 6 اشتہاریوں سمیت 18 جرائم پیشہ عناصر کوگرفتار کرلیا، اسلام...
راولپنڈی معرکہ حق میں عظیم کامیابی کے سلسلے میں سیاسی ،مذہبی اور سماجی تنظیموں نے تقریبات کا اہتمام...
اسلام آباد جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل اقبال خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل...
راولپنڈی زمین کے تنازع پر ایک شخص کوتشدد کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا،تھانہ چکری کو قاسم رضانے بتایاکہ ٹوپہ...