راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مختلف واقعات میں کباڑئیے کے بیٹے کوقتل ،ایک شخص کوفائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا جب کہ وکیل کے چیمبر میں گولیاں چل گئیں۔تھانہ ویسٹریج کوثناب گل نے بتایاکہ میں خالد بن ولید روڈ کچا سٹاپ کارہائشی ہوں اور کباڑ کاکام کرتا ہوں ۔24جولائی کو اڑھائی بجے دن اپنے کباڑ خانہ میں اپنے بیٹوں حبیب الرحمان ،خیر الرحمان ،اور بھائی مرزا گل کے ہمراہ موجودتھاکہ اچانک موٹرسائیکل پر زبیر ،عجب خان آگئے جنہوں نے آتے ہی اپنے اپنے پسٹل نکال کر میرے بیٹے حبیب الرحمان پر یکے بعددیگرے فائرنگ شروع کردی جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا۔ہم حبیب کوہسپتال لے جارہے تھے جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔وجہ عناد یہ ہے کہ رمضان میں میرے بیٹے کا ملزموں سے جھگڑا ہواتھا۔تھانہ چونترہ کومظفرعلی خان نے بتایاکہ سبزی لینے دکان پرجارہاتھاکہ ڈاک خانہ سے دلدار باہر آیا جس کے ہمراہ عمران عرف مانی اوروجیہہ بھی تھے جنہوں نے مجھ سے لڑائی جھگڑا اور گالم گلوچ شروع کردی ، وجیہہ اورعمران عرف مانی نے مجھے پکڑ لیاجب کہ دلدار نے پسٹل نکال کرمجھ پر فائرکئےجس سے میں زخمی ہوگیا۔ادھر تھانہ سول لائن کے علاقہ میں ڈسٹرکٹ کورٹس میں عمر اقبال جنجوعہ کے چیمبر میں ان کےکے مؤکل نعمان احمد اور شعیب میں پیسوں کے تنازع پر گولیاں چل گئیں۔شعیب نے پسٹل سے دوفائر کئے ایک فائر کرسی کے ساتھ دیوار اور دوسرافرش پر لگا۔
کہو ٹہ سوڑ کے مقام پر شفٹ وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقہ سوڑ میں شفٹ وین میں...
راولپنڈی چھری سے وار کرکے ایک شخص کوزخمی کردیاگیا،تھانہ رتہ امرال کو ارمان شاہ نے بتایاکہ بابو لعل حسین روڈ...
راولپنڈیراولپنڈی پولیس نے2 منشیات فروشوں کوگرفتار کرکے 3 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ،تھانہ نصیرآباد پولیس...
راولپنڈی جڑواں شہروںکے گلی محلوں، بازاروں اور شاہراہوں پر میگافون اور چھوٹے سپیکر لگائے پھیری والوں اور...
راولپنڈی راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 8موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء...
اسلام آباد سپیکر قومی اسمبلی کی کفایت شعاری مہم رنگ لانے لگی، پارلیمنٹ ہاؤس کا بجلی بل صفر،2 ماہ میں 1کروڑ...
اسلام آباد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں “جاپان۔پاکستان ترقیاتی مرکز” کے قیام کے ساتھ جاپانی ثقافت، زبان...
راولپنڈی اسلام آبادپولیس نے گمشدہ بچے کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا، تھانہ ترنول...