بجلی، گیس قیمتوں میں کمی، آئی پی پیز معاہدوں پرنظرثانی ناگزیر ،لیاقت بلوچ

25 جولائی ، 2024

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلو چ نے کہا ہےکہ 26جولائی کو جماعت اسلامی کا عوامی دھر نا عوامی اُمنگوں کا تر جمان ثا بت ہو گا، حکمرانوں اور اسلام آباد انتظامیہ نے اگر دھرنے کے راستے میں کوئی رکاوٹ پیدا کی تو پھر پورے ملک میں احتجاج اور دھر نے دیئے جا ئیں گے،پُر امن احتجاج ہر شخص کا آئینی، جمہوری حق ہے ۔ بجلی گیس پٹرول کی قیمتوں میں کمی، آئی پی پیز کے معاہدوں پرنظرثانی ناگزیر ہے۔انہوں نےان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمداسلم،ضلعی امیر نصراللہ رندھاوابھی اس موقع پر موجودتھے۔لیاقت بلوچ نےکہاکہ عوامی حقوق کے حصول کے لئے آزاد کشمیر کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پاکستان کی بقا خود مختاری اسلامی نظام معیشت کے نفاذ میں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومتوں کے غیر ترقیاتی اخراجات میں پچاس فیصد تک کمی کی جائے، اشرافیہ،اعلی افسران، ججز مفت بجلی مفت پٹرول اور دیگر مراعات سے دستبردار ہوں ۔