38سماج دشمن پکڑے گئے

25 جولائی ، 2024

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے 9ملزموں کو گرفتار کرکے سات پستول، دو رائفل برآمد کرلیں۔ پولیس نے 2لیڈی منشیات فروشوں سمیت 7ملزموں سے 12کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی۔ 3 ملزموں سے 12 لٹر شراب بھی برآمد کرلی گئی۔ اسلام آباد پولیس نے بھی منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث7 اشتہا ری وعادی مجرموں سمیت22جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا ۔ متعدد افراد سے منشیات بھی برآمد ہوئی۔