25 لاکھ بچوں کو تعلیمی نیٹ ورک میں لانے کی ضرورت، رانا تنویر

25 جولائی ، 2024

اسلام آباد (نامہ نگار) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں گولڈن جوبلی کے حوالے سے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں ۔اس حوالے سے ٹکٹوں کے اجرا کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار، رانا تنویر حسین مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تعلیم کے میدان میں بہت ترقی کی ہے، ملک میں 2.5ملین بچے آؤٹ آف سکول ہیں، اِن بچوں کو تعلیمی نیٹ ورک میں لانے کی ضرورت ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ ملک بھر سے ہمارے ساتھ 2لاکھ اساتذہ رجسٹرڈ ہیں، ہم نے ایک منصوبہ بنایا ہے، رجسٹرڈ ہر استاد کو 30بچوں کا گروپ دیا جائے گا جنہیں وہ پڑھائیں گے، اسی طرح ہم آئندہ پانچ سالوں میں 5ملین بچوں کو پڑھا سکتے ہیں۔ پاکستان پوسٹ کے ڈائریکٹر جنرل سمیع اللہ خان اورایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، رضوان جاوید ہاشمی ،سابق سینیٹر عثمان علی عیسانی اورڈاکٹر عبدالعزیز ساحر نے بھی خطاب کیا۔