چوہدری نعیم اعجاز کو سرکاری ہسپتالوں کی نگرانی کے اختیارات

25 جولائی ، 2024

راولپنڈی ( ناصر چشتی ، خصوصی نمائندہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایم پی اے چوہدری نعیم اعجاز کو راولپنڈی انسٹیٹوٹ آف یورولوجی ، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں کی نگرانی کے اختیارات سونپ دیئے ہیں۔ دیگر اداروں کی تفصیلات کی لسٹ بھی جاری کی گئی ہے۔ عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ عوام کو بہترین علاج معالجہ کی سہولتوںکی فراہمی میں کردار ادا کرینگے۔