گردوں کے عارضہ میں مبتلا شہری کی علاج کیلئے مدد کی اپیل

25 جولائی ، 2024

راولپنڈی (جنگ نیوز) 33 سالہ خرم نثار نے گردوں کے ٹرانسپلانٹ کیلئے مدد کی اپیل کی ہے، انہوں نے بتایا کہ 2017 میں ان کے گردے کا ٹرانسپلانٹ کیا گیا تھا مگر اب پھر ان کے ڈائیلائسز ہو رہے ہیں اور ڈاکٹرز نے دوبارہ ٹرانسپلانٹ تجویز کیا ہے۔ دو معصوم بیٹیوں کے باپ خرم نثار نے کہا کہ وہ وسائل کی کمی کے باعث اپنا علاج نہیں کروا سکتے۔ انہوں نےحکومت اور مخیر افراد سے انسانی ہمدردی کے نام پر ان کی جان بچانے کیلئے مدد کی اپیل کی ہے۔ اس ضمن میں فون نمبر03335135232 یا 03335324031 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔