سعودی حکومت کے بہترین حج انتظامات قابل تحسین ہیں ،عبدالغفور حیدری

25 جولائی ، 2024

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) جے یو آئی ف کے سیکر ٹری جنرل اورممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہےکہ سعودی حکومت کا اتنے سخت موسم میں بہترین حج انتظامات کرنا قابل تحسین ہے۔بہترین مہمان نوازی پر خادم الحرمین الشریفین ، ولی عہد اور حکومت کے مشکور ہیں۔ایک طبقے نے بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پاکستان سعودی دوستی لازوال ہے اور رہے گی۔انہوں نے یہ بات تحریک دفاع حرمین شریفین کے زیر اہتمام سعودی خدمات اور حج 2024کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مہمان خصوصی سعودی عرب کے پاکستان میں سیاسی امور کے مسولصالح المطیری تھے۔ سابق ڈپٹی چیرمین سینٹ اور ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری، میزبان سیکرٹری جنرل تحریک دفاع حرمین مولانا فضل الرحمان خلیل، ایم کیو ایم کےمصطفیٰ کمال، وزیر اطلاعات آزاد جموں و کشمیر پیر مظہر سعید شاہ، سلیم صافی، پیر چورہ شریف سید سعادت علی ، مولانا سعید یوسف، سعید الرشید عباسی ،مولانا عتیق الرحمٰن ، پروفیسر سجاد قمر، حافظ مقصود احمد، مولانا عبدالمجید اورشاہ اویس نورانی نے بھی خطاب کیا۔