شادی شدہ شخص کی خود کشی

25 جولائی ، 2024

کہوٹہ (نمائندہ جنگ) تھانہ کہوٹہ کے علاقہ بلو ہا میں شادی شدہ شخص نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ محمد رقیب خان نے تھانہ کہوٹہ کو اطلاع دی کہ میرے بھائی شفیق خان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ۔ پولیس نے لاش قبضہ لے کر تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کر دی۔خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔