اجازت ختم ہونے کے باوجود نجی تعلیمی اداروں میں سمر کیمپ جاری

25 جولائی ، 2024

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ ،اپنے رپورٹرسے )محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے دی گئی سمر کیمپ اجازت ختم ہونے کے باوجود نجی تعلیمی اداروں میں سمر کیمپ کے نام پر تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بھی محکمانہ ہدایات پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ادھر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای او محمد یاسین خان بلوچ نے بھی تسلیم کیا ہے کہ محکمہ تعلیم نے بیس جولائی تک سمر کیمپ چلانے کی اجازت دی تھی۔ ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی ابرار احمد خان سے گفتگو میں سی ای او یاسین بلوچ نے کہا کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد ہر صورت ممکن بنائیں گے ۔