جھگڑے میں فائرنگ ، 4 نوجوان زخمی

25 جولائی ، 2024

گوجرخان(نمائندہ جنگ) معمولی رنجش پر تین نوجوانوں نے فائر کر کے محلے کے چار نوجوانوں کو زخمی کر دیا ۔محلہ بابو گلاب وارڈ نمبر1 گوجرخان میں جھگڑے کے نتیجے میں زخمیوں ہونے والوں میں 17 سالہ غفار ،22سالہ ذوالفقار ،22سالہ جمشید اور شہریار خان شامل ہیں ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔