کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان مبشر ہاشمی کے سوال حکومت کے موجودہ اقدامات سے سیاسی استحکام آئے گا یا عدم استحکام؟ کا جواب دیتے ہوئے فخر درانی نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں اسٹیبلشمنٹ پر جتنی تنقید کریں گے اتنے ہی مقبول ہوں گے، اس صورتحال میں حکومت کو نہ چاہتے ہوئے بھی پی ٹی آئی پر پابندی لگانا پڑے گی ،شہزاد اقبال کا کہنا تھاکہ تمام فریق بند گلی میں پھنس گئے ہیں ہر فریق سمجھتا ہے پیچھے ہٹنے پر اسے نقصان ہوگا، سہیل وڑائچ نے کہا کہ آئین اور جمہوریت کے تحت پی ٹی آئی پر پابندی مناسب نہیں ہے، سلیم صافی کا کہنا تھا کہ ن لیگ پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملہ میں زیادہ سنجیدہ نہیں ہے، حکومت پی ٹی آئی کو صرف ڈرارہی ہے ایسی بیوقوفی نہیں کرے گی۔فخر درانی نے کہا کہ حالات جس طرف بڑھ رہے ہیں ملک میں مزید عدم استحکام آئے گا، سیاسی حالات کی خرابی سے معاشی عدم استحکام کے ساتھ اندرونی حالات بھی بگڑتے جارہے ہیں، حکمراں اتحاد اور اپوزیشن جماعتوں کو سیاسی بالغ نظری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
لاہور پنجاب اسمبلی میں گندم کی پالیسی کو لے کر حکومت اور اپوزیشن یک زبان ہوگئے، گندم پر عام بحث کے دوران پنجاب...
کراچی بھارتی سپریم کورٹ نےمسلم دشمن سیاہ قانون پر عملدرآمد رکوا دیا، عدالت نے وقف بورڈ میں نئی تقرریوں کے...
اسلام آباد گھریلو تشدد ،خواتین ہراسیت ،کمسنی شادی روکنے کیلئے موثر قانو ن سازی پر کام شروع کر دیا گیا ، اہم...
کراچی غزہ پر اسرائیلی حملے میں اپنے دونوں بازو کھو دینے والے 9 سالہ فلسطینی بچے کی دل دہلا دینے والی تصویر کو...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کیلئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ، ڈائریکٹر...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی معلومات کیلئے واضح کردیا ہے کہ اس سال 2025 پاکستان سے پرائیویٹ حج...
وہوا پانچ بھائیوں کی ایک ہی دن پانچ کزنز سے شادی ،وہوا کی نواحی بستی دھپہ میں ایک یادگار اور تاریخی تقریب کا...
اسلام آباد پاکستان جولائی میں سلامتی کونسل کی سربراہی سنبھالے گا مستقل مندوب عاصم افتخار مشاورت کیلئے...