عمران نیازی فتنے کا موجب ، اب اسکا خاتمہ ہو کر رہیگا،رانا ثنا

25 جولائی ، 2024

لاہور(جنرل رپورٹر)مشیر وزیر اعظم رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ عمران نیازی ایک فتنے کا موجب ہے ، اب اس کا خاتمہ ہو کر رہے گا، نوارشریف کی قیادت میں پاکستان کو مشکلات سے نکال کر ترقی یافتہ ممالک میں شمار کریںگے ،ہم نے او ورسیز کی ہر مشکل کا حال نکالنا ہے اور پارلیمنٹ اور سینٹ میں بھی ان کو نمائندگی دی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم (ن) فرانس کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پاکستان کے فرانس میں سفیر عاصم افتخار احمد ،مسلم لیگ (ن)کے چیف کوارڈی نیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک ،صدر مسلم لیگ (ن)فرانس میاں محمد حنیف سمیت لیگیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔