ماریطانیہ کے قریب تارکین وطن کی کشتی اُلٹ گئی25افراد ہلاک،195لاپتہ

25 جولائی ، 2024

کراچی(نیوزڈیسک)ماریطانیہ کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی اُلٹ گئی، حادثے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے۔اقوام متحدہ کی بین الاقوامی مہاجرین ایجنسی کا کہنا ہے کہ کشتی کے 195 سے زیادہ مسافر لاپتا ہیں جبکہ 120 مسافروں کو بچا لیا گیا۔کشتی 300 سے زیادہ مسافروں کو لے کر افریقی ملک گیمبیا سے روانہ ہوئی تھی اور 7 روز سمندر میں گزارنے کے بعد تارکین وطن کی کشتی 22 جولائی کو حادثے کا شکار ہوگئی۔ہر سال افریقی ممالک سے بہتر مستقبل کی خواہش لیے یورپ کی طرف جانے والے ہزاروں تارکین وطن سمندر میں حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں۔