ایف بی آر کے ملک بھر کے 47کسٹم عہدیداروں کے تبادلے،نوٹیفکیشن جاری

25 جولائی ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ کی منظوری سے پاکستان کسٹم سروس سکیل 17 ،18، 19 کے عہدیداروں کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن نمبر1928-C-1/2024 چوبیس جولائی کو جاری کیا ہے۔ 47 عہدیداروں کو چیئرمین نے کارکردگی کی بنیاد پر ٹرانسفر کیا گیا ہے ،عامر نواز حامد کو ڈائریکٹر نیشنل نیوکلیئر ڈی ٹیکشن آرکیٹکچر کوئٹہ، جہاں بہادر کو ایڈیشنل کلکٹر آپریذمنٹ کوہاٹ، واجد علی ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن راولپنڈی صائمہ ایاز کو ایڈیشنل کلکٹر انفورسمنٹ لاہور، ثوبیہ کرن ایڈیشنل کلکٹر آپریذمنٹ کراچی، طاہر اقبال خٹک ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ پشاور، مس زم زم امان ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹم اکیڈمی کراچی، مس مریم مہدی راجہ ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس پشاور، عبدالمعید ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ اسلام آباد، واصف ملک ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ گوادر، امانت خان ڈائریکٹر سٹرٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول وزارت خارجہ، محمد ارسلان ڈپٹی ڈائریکٹر ویلیوایشن کراچی، عدنان خان ڈپٹی کلکٹر آپریذمنٹ کراچی، ملک محمد احمد ڈپٹی کلکٹر آپریذمنٹ تفتان، مس قراۃ العین رامے ڈپٹی کلکٹر آپریزمنٹ سائوتھ ایشیا ٹرمینل کراچی اور دیگر محکموں کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔ مذکورہ کسٹم عہدیداران آئندہ ہفتے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔