پیپلز پارٹی کا پنجاب میں غیرفعال رہنماؤں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

25 جولائی ، 2024

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت نے غیر فعال رہنماؤں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کے لیے عہدے داروں کی حتمی فہرست تیار کرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ عوامی رابطے میں نہ رہنے والے رہنما بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے ایسے رہنما جو اپنے حلقوں میں نظر نہیں آتے ہیں، ان سے عہدے واپس لیے جائیں گے۔اس کے علاوہ ایسے رہنما جو پنجاب کی تنظیم میں اپنے حلقوں کی تنظیم سازی مکمل نہیں کرسکے ان کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران عہدوں کی حتمی فہرستوں میں شامل امیدواروں کے انٹرویو پارٹی کی اعلیٰ قیادت کرے گی۔