واٹس ایپ پر سرکاری کمیونیکیشن خطرناک، بیپ ایپ 3 ماہ میں لانچ کرنیکی ہدایت

25 جولائی ، 2024

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی و ٹیلی کام نے این آئی ٹی بی کو تمام وزارتوں میں ای آفس کی کارکردگی کو بہتر بنانے، بیپ ایپ کو 3 ماہ میں لانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پیپر لیس ہونا چاہیے مگر آج بھی ہم پیپرز لے کر بیٹھے ہوئے ہیں، کمیٹی نے ٹیلی کام اپیلیٹ ٹربیونل کے قیام بل 2024کی منظوری دیدی، کمیٹی میں انکشاف کیا گیا کہ واٹس ایپ پر سرکاری کمیونیکیشن خطرناک ہے، قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی و ٹیلی کام کا اجلاس دوسرے روز بدھ کو بھی چیئرمین کمیٹی سید امین الحق کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں ٹیلی کام اپیلیٹ ٹربیونل کے قیام کا بل دوبارہ زیربحث آیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن ایپلٹ ٹربیونل اچھے مقاصد کے لیے بنایا جارہا ہے۔