محکمہ صحت کے کوآرڈینیٹر ز کی پہلی میٹنگ میں وزیر صحت کی شرکت، کیمسٹس کے مسائل پر گفتگو

25 جولائی ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر، ڈی جی ہیلتھ پنجاب سہیل ، چیف ڈرگ کنٹرول پنجاب اظہر جمال سلیمی، ایڈیشنل سیکرٹری قلندر خان، راولپنڈی کے ڈرگ کنٹرولر نوید کے ساتھ کوآرڈینیٹر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب محمد اختر بٹ، زاہد بختاوری، ارشد اعوان، محبوب کی پہلی تعارفی میٹنگ ہوئی، جس میں پنجاب بھر کے کیمسٹس کے مسائل پر گفتگو ہوئی ،جس میں شیڈول جی ڈرگ سیل لائسنسز کا سٹیٹس تبدیل کرنا، ہول سیل میڈیسن کا کاروبار کرنے والوں کا مستقبل، فارمیسیز کے مسائل ،ادویات کی کمی جیسے معاملات شامل تھے، جس پر صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے بیشتر مسائل سے اتفاق کیا اور کہا کہ کوآرڈینیٹرز بنانے کا مقصد ہی یہی ہے تمام مسائل کا حل مشاورت اور باہمی رضامندی سے کیا جائے گا۔